Time 16 جنوری ، 2024
جرائم

خیبر: منشیات اسمگلنگ کیخلاف سب سے بڑی کارروائی، 35 کروڑ کی منشیات پکڑی گئی

پکڑے گئے ملزمان میں زیادہ تر افغانی ہیں جو بین الاقوامی سطح پر منشیات اسمگل کررہے تھے: پولیس/ فوٹو جیونیوز
پکڑے گئے ملزمان میں زیادہ تر افغانی ہیں جو بین الاقوامی سطح پر منشیات اسمگل کررہے تھے: پولیس/ فوٹو جیونیوز

پشاور: خیبر پختونخوا میں پولیس نے منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز کردیا۔

ضلع خیبر میں منشیات کے خاتمہ کیلئے پولیس پرعزم ہے،گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران دور دراز علاقوں میں ہیروئن بنانے والی 3 فیکٹریوں کو پکڑ کر 85 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی جب کہ طورخم سرحد کےقریب ناکہ بندی کے دوران 7 کلوگرام آئس سمیت دیگر منشیات اور فیکٹری کو قبضے میں لیا گیا جن کی مالیت 35 کروڑ روپے ہے۔

پولیس حکام کے مطابق منشیات کے خلاف حالیہ کارروائی ضلع خیبر کی تاریخ میں بڑی کارروائی ہے۔

پولیس حکام کا بتانا ہےکہ پکڑے گئے ملزمان میں زیادہ تر افغانی ہیں جو نہ صرف بین الاقوامی سطح پر منشیات اسمگل کررہے تھے بلکہ دہشتگردوں کی مالی معاونت میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔

پولیس پرعزم ہے کہ منشیات کی عفریت کا خاتمہ کرکے صحت مند معاشرہ کی تشکیل میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے جس سے ملک کے امن وامان پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید خبریں :