21 جنوری ، 2013
کراچی …مہنگے پٹرول سے بچنا ہے تو آج رات سی این جی گاڑی والے پمپ پر لائین لگانے کے لیے ہوجائیں تیار۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں کل صبح 8 بجے سے سی این جی اسٹیشنز دو روز کے لیے بند کر دیئے جائیں گے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق منگل کی صبح 8 بجے سے جمعرات صبح 8 بجے تک سندھ بھر میں گیس اسٹیشنز بند رہیں گے ۔ملک میں جاری سخت سردی کی لہر سے قدرتی گیس کی طلب و رسدمیں یومیہ فرق 1.6 ارب مکعب فٹ تک بڑھ چکا ہے جس کو دیکھتے ہوئے حکومت گیس لوڈ مینجمنٹ کے پروگرام پر عمل درآمد کر رہی۔گیس کی مجموعی پیداوار میں سندھ کاحصہ 50 فیصد سے زائد ہے جس کے باعث پنجاب کے مقابلے گیس کی فراہمی سندھ میں بہتر ہے۔