21 جنوری ، 2013
اسلام آباد…نیب راول پنڈی کے افسران نے اسلام آباد میں چیئرمین نیب ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری سے ملاقات کی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا نیب اعلامیہ کے مطابق چئرمین نیب نے افسران کو ان کے تحفظات دور کرنے کے لئے تمام منا سب اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ چیئرمین نیب نے کامران فیصل کیس کی تفتیش کرنے والی پولیس ٹیم میں نیب کا ایک افسر شامل کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں کامران فیصل مرحوم کے ساتھی افسران بھی شامل تھے۔