پاکستان
Time 19 جنوری ، 2024

دعا ہے اللہ میری بیٹی کو نواز شریف جیسا شوہر دے: خواجہ عمران نذیر

عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دیے ہوتے میں انہیں سلام پیش کرتا: رہنما مسلم لیگ (ن)/ فائل فوٹو
عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دیے ہوتے میں انہیں سلام پیش کرتا: رہنما مسلم لیگ (ن)/ فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ عمران نذیر نے بیٹی کیلئے اپنے قائد نواز شریف جیسے شوہر کی دعا کی ہے۔

لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 میں پیپلز پارٹی کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری الیکشن لڑیں گے جب کہ ان کے مد مقابل میاں اطہر محمود ہوں گے۔

127 این اے میں  میڈیا سے گفتگو کے دوران  لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر کا کہناتھا کہ اگر نواز شریف براہے تو میں دعا کرتا ہوں میری ایک ہی بیٹی ہے اللہ اسے نواز شریف جیسا شوہر عطا کرے۔

 انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دیے ہوتے میں انہیں سلام پیش کرتا لیکن ایسا نہیں ، لوگوں کو چور کہہ کر خود سب سے   بڑا چور بننے والا لیڈر نہیں چاہیے۔

مزید خبریں :