Time 18 جنوری ، 2024
پاکستان

نواز شریف کا زیادہ وقت اس سوچ میں گزرتا ہے کہ مہنگائی کیسے کم کرنی ہے: مریم نواز

فوٹو: مسلم لیگ ن
فوٹو: مسلم لیگ ن

مسلم لیگ ن کی  چیف آرگنائزرمریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم 28 مئی والے ہیں، 9 مئی والے نہیں، 28 مئی والے پاکستان کو سنوارنے والے اور 9 مئی والے اجاڑنے والے ہیں۔

مریم نواز نے  حافظ آباد میں جلسےسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم 2 روپے میں روٹی دینے والے اور 9 مئی والے مہنگائی کا طوفان لانے والے لوگ ہیں ،جو شخص آپ کو شہدا کی یادگاروں پر حملے کی ترغیب دے وہ کبھی آپکا ہمدرد نہیں ہوسکتا۔

 مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز نے کہا کہ انہوں نے عوام سے نوازشریف کو ان کے پاس واپس لانے کا وعدہ پورا کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج میں پہلی بارحافظ آبادآئی ہوں یہ منظر مجھے پوری زندگی نہیں بھولے گا،کوئی شک نہیں 8 فروری کو حافظ آباد میں شیر دھاڑے گا، سائرہ افضل تارڑ نے مشکل وقت میں بھی نوازشریف کا ساتھ نہیں چھوڑا۔

مریم نوازکا کہنا تھا کہ ہم 28 مئی والے ہیں، 9 مئی والےنہیں، 28 مئی والوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، 28 مئی والوں نے پاکستان کو بنایا اور 9 مئی والوں نے ریاست پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے اپنے دور میں ملک سے دہشت گردی کو ختم کیا، نواز شریف کا سارا وقت اس فکر میں گز رتا ہے کہ ملک سے مہنگائی کو کیسے ختم کرنا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمیں فتح ملی تو کوشش ہوگی 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنیوالوں کو مفت بجلی دیں۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 2017 میں 5 ججوں نے 25 کروڑ عوام کے نمائندے کو فارغ کر دیا، اگر 2017 میں مجھے نہ نکالا جاتا تو ملک میں خوشحالی ہوتی، مہنگائی نہ ہوتی۔

مزید خبریں :