21 جنوری ، 2013
اسلام آباد … پیٹرول ایک روپے 65پیسے مہنگا ، ڈیزل 92پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا، اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایک روپے 65پیسے اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 103 روپے 7 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ایک روپے 9پیسے اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99روپے 90پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ 92پیسے کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 109روپے 21پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت ایک پیسے کمی کے بعد 94روپے 33پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔