کیا وسیم بادامی نے شعیب اور ثنا کی شادی کی پیشگوئی کر دی تھی؟ ویڈیو وائرل

پاکستان کے معروف میزبان وسیم بادامی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں وہ ڈھکے چھپے الفاظ میں آل راؤنڈر شعیب ملک کے تعلقات اور شادی کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔

یہ ویڈیو اس وقت سامنے آئی جب شعیب اور ثنا نے ایک دوسرے سے شادی کا اعلان کرکے مداحوں سمیت اپنے قریبی لوگوں کو بھی دنگ کردیا۔

وسیم بادامی نے کچھ عرصہ قبل نجی ٹی وی شو میں شائستہ لودھی کے ہمراہ بطور مہمان شرکت کی تھی جس کا ایک کلپ سوشل میڈیا صارفین اب شیئر کر رہے ہیں۔

ویڈیو کلپ میں وسیم بادامی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ 'آپ چیک کریں کہ  شعیب ملک گیم شو جیتو پاکستان میں وہی کرنے آئے تھے یا کسی کا دل بھی جیت کر گئے ہیں؟'

بادامی کی اس بات پر  شائستہ لودھی فوراً ثانیہ مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ 'وہ وسیم بادامی اور شو کے میزبان احسن خان کی باتوں میں نہ آئیں، ان کا خود کا ریکارڈ خراب ہے، اس لیے وہ ایسا بول رہے ہیں'۔

شائستہ کی بات سن کر وسیم بادامی کہتے ہیں 'بھئی آپ چیک کر لیں، ہمارے پاس اطلاعات تھیں ہم نے بتا دیں'۔

اس ویڈیو  کو شیئر کرتے ہوئے صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ کئی عرصہ قبل ہی وسیم بادامی نے دونوں کے تعلقات کی مبہم انداز میں پیشگوئی کردی تھی لیکن کوئی سمجھ نہیں سکا۔

کچھ تبصرے دیکھیں:

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

واضح رہے کہ شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید رمضان میں نجی ٹی وی پر نشر کیے جانے والے ایک گیم شو کا حصہ تھے، ان کے ساتھ سرفراز احمد اور اداکار اعجاز اسلم بھی شو کا حصہ تھے۔


مزید خبریں :