21 جنوری ، 2013
واشنگٹن…امریکی صدر بارک اوباما نے دوسری صدارتی مدت کیلئے عوامی تقریب میں حلف اٹھالیا۔واشنگٹن میں امریکی کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل کے مغربی حصے میں حلف بردری کی یہ تقریب ہوئی قتریب میں لاکھوں کی تعداد میں افرادنے شرکت کی ۔اپنے خطاب میں صدر بارک ا وباما نے کہا کہ دنیا میں جنگوں کا عشرہ ختم ہورہا ہے اورمعاشی ترقی ہمارے دروازے پر دستک دے رہی ہے۔ایشیا سے افریقا اور امریکا سے مشرقی وسطی تک جمہوریت کی حمایت کرتے رہیں گے ۔امریکا میں تمام گروپس کو مل کراس موقع کو حاصل کرنا ہوگا۔امریکا میں ہر شخص کو آزادی حاصل ہے اور سب کو برابری کی حیثیت دی جاتی ہے۔ ہر بار صدارتی حلف کی تقریب کے موقع پر امریکی آئین کی پاسداری کا احساس ہوتا ہے۔یہ حلف کسی امریکی صدر کے حلف سے مختلف نہیں ہوتا، مگر امریکیوں کو ساتھ مل کر ملک کو آگے لے جانا ہوگا۔