کھیل
Time 21 جنوری ، 2024

ورلڈکپ کی تیاری کر رہے ہیں، فوری کوئی رزلٹ نہیں ملتا، چیزیں برداشت کرنا پڑتی ہیں: شاہین

نوجوانوں کے لیے بھی آسان نہیں ہوتا کہ ایسی کنڈیشنز میں مشکل بولرزکوکھیلیں، ہم ورلڈکپ کی تیاری میں تھے: کپتان—فوٹو: اسکرین گریب
نوجوانوں کے لیے بھی آسان نہیں ہوتا کہ ایسی کنڈیشنز میں مشکل بولرزکوکھیلیں، ہم ورلڈکپ کی تیاری میں تھے: کپتان—فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ فوری کوئی رزلٹ نہیں ملتا، چیزیں برداشت کرنا پڑتی ہیں۔

شاہین آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میں فتح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پانچ میچز میں دیکھنا تھا کہ ورلڈ کپ کےلیے ٹیم کیسے بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے بھی آسان نہیں ہوتا کہ ایسی کنڈیشنز میں مشکل بولرزکوکھیلیں، ہم ورلڈکپ کی تیاری میں تھے، حسیب اللہ کوبھی اس لیے موقع دیا کہ اس کو مستقبل کے لیے اعتماد ملے، ہم سب کچھ دیکھنا چاہتے ہیں کہ کون کس پوزیشن پر مستحکم ہے، عباس آفریدی اچھا ٹیلنٹ ہے، اس کے ہونے سے بولنگ میں اوراستحکام آیا، صائم ایوب سے سیریزمیں اچھا نہیں ہوسکا لیکن وہ بھی اچھا ٹیلنٹ ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ سب سے انفرادی طورپربات کرکے پلیئنگ الیون کھلائی ہے، سارے فیصلےمشورے سے ہوئے، ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ ہمیشہ ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں۔

کپتان قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ جیت کی طرح ہار میں سپورٹ کرنے والا ہو تو آپ مضبوط بنتے ہیں، نوجوانوں کوکھلانے کا مقصد انہیں تجربہ دینا ہوتا ہے تاکہ وہ تیار ہو سکیں، بطوربولنگ یونٹ اچھی پرفارمنس نہیں دے سکے۔

شاہین کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم ایک فیملی کی طرح ہے، سب کو ساتھ رکھتا ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ اختتام پزیر ہو گیا، پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز نیوزی لینڈ نے چار ایک سے جیتی ہے۔

مزید خبریں :