21 جنوری ، 2024
ڈائریکٹر قومی کرکٹ ٹیم محمد حفیظ نے دورہ نیوزی لینڈ میں شکست کی وجوہات پر سچ قوم کے سامنے رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ وطن واپسی پر پریس کانفرنس کریں گے۔
ذرائع پی سی بی کا کہنا ہےکہ امکان ہےکہ پریس کانفرنس جمعےکو لاہور میں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق محمد حفیظ پریس کانفرنس میں بتائیں گےکہ دورہ نیوزی لینڈ میں قومی کھلاڑیوں پرکیوں جرمانے لگائے، رزلٹ مثبت کیوں نہ آئے، بڑےکھلاڑیوں کے نمبر تبدیل کیوں کیے،کس کو آرام دیا کس کو ڈراپ کیا؟
خیال رہےکہ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 1-4 سے شکست ہوئی ہے۔