کاروبار
22 جنوری ، 2013

بہاولپور : غیر قانونی طور پر 20سی این جی اسٹیشنز پر گیس کی فروخت

بہاولپور : غیر قانونی طور پر 20سی این جی اسٹیشنز پر گیس کی فروخت

بہاولپور…بہاولپور میں بیشتر سی این جی اسٹیشن مالکان نے غیر قانونی طور پر سی این جی کی فروخت شروع کردی، سی این جی بند کروانے کے لئے جانے والا عملہ بھی سی این جی اسٹیشن ملازمین کے تشدد کا نشانہ بنا۔ ریجنل مینیجر سوئی ناردرن گیس بہاولپور اکرام شیخ کے مطابق بہاولپور شہر کے 20 سی این جی اسٹیشنز پر رات گئے غیر قانونی طور پر سی این جی کی فروخت شروع کردی گئی۔ اطلاع ملنے پر جب سوئی ناردرن گیس کا عملہ دبئی چوک پر واقع سی این جی اسٹیشن بند کرانے پہنچا تو وہاں واقع دیگرسی این جی اسٹیشنز کے ملازمین اور مالکان جمع ہوگئے، سوئی ناردرن کے عملے پر تشدد کیا اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ اوگرا نے پنجاب میں 31 جنوری تک سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :