کھیل
Time 23 جنوری ، 2024

ایشین فٹبال کپ: ہانگ کانگ کو 0-3 سے شکست، فلسطین پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے میں

فوٹو:@Qatar2023en
فوٹو:@Qatar2023en

ایشین فٹبال کپ  (اے ایف سی) میں فلسطین ہانگ کانگ کو 0-3 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گیا۔

قطر کے شہر دوحہ کے عبداللہ بن خلیفہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشین فٹبال کپ کے گروپ سی کے آخری اور اہم میچ میں فلسطین نےہانگ کانگ کو  تین صفر سے ہرادیا۔

اس سے قبل فلسطین نے گروپ مقابلے میں یو اے ای سے میچ 1-1 سے برابر کیا تھا جب کہ ایران کے ہاتھوں اسے 1-4  سے شکست ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ ایشین فٹبال کپ میں یہ فلسطین کی پہلی فتح ہے اور  اس تاریخی جیت کی بدولت فلسطین نے اگلے یعنی ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جہاں 16 ایشیائی  ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

فلسطین اس سے قبل 2 مرتبہ ایشین فٹبال کپ کھیل چکا ہے لیکن اس سے قبل وہ کوئی بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکا تھا۔

واضح رہے کہ قطر میں ایشین فٹبال کپ ایسے موقعے پر ہو رہا ہے جب غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں اور اسرائیلی جارحیت سے متاثرہ فلسطینیوں کے لیے فٹبال ٹیم نے خوشی کا ایک موقع فراہم کیا ہے۔

مزید خبریں :