24 جنوری ، 2024
معاشی درجہ بندی کے عالمی ادارے فچ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو آئندہ چند سال تک آئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت ہوگی۔
فچ نے ایشیائی ممالک کی معیشت کے بارے جاری رپورٹ میں کہا ہےکہ بہت سے ایشیائی ممالک میں 2024 الیکشن کا سال ہے، الیکشن کی وجہ سےکئی ایشیائی ممالک غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہیں۔
فچ کا کہنا ہےکہ پاکستان، بھارت، انڈونیشیا،کوریا اور سری لنکا میں الیکشن ہونا باقی ہیں، الیکشن کے سال میں اصلاحات کا عمل سست روی کا شکار اور قرضوں کا حصول مشکل ہوجاتا ہے۔
فچ کے مطابق امید ہےکہ الیکشن کے بعد نئی حکومتیں بہتر معاشی پالیسیاں لائیں گی، پاکستان کی معیشت میں آئی ایم ایف کی وجہ استحکام آیا، پاکستان اور سری لنکا کو آئندہ چند سال تک آئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت ہوگی۔
فچ کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف پروگرام میں رہنے سے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر ہوسکتی ہے، سری لنکا آئی ایم ایف سے مزید معاشی تقویت حاصل کرےگا۔