22 جنوری ، 2013
کراچی…عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کا حکومتی دعویٰ کھوکھلا ثابت ہوا۔ریٹیل سطح پر آٹے کی قیمتیں کم کرنے کے بجائے کراچی کے یوٹیلٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹے کا تھیلا بھی 45 روپے مہنگا کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق کراچی کے یوٹیلٹی اسٹورز میں 10 کلو چکی کے آٹے کا تھیلا 345 روپے سے بڑھا کر 390 روپے کا کردیا گیا۔اس کے علاوہ فائن آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 360 سے بڑھا کر 400 روپے کا کردیا گیا ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے عوام کی قیمتوں میں اضافے کو نوٹس تو لیا لیکن اب تک سستے آٹے کی فراہمی دکھنے میں نہیں آرہی۔ صوبے میں 6 لاکھ ٹن گند کا ذخیرہ ہونے کے باوجود تین ماہ میں فی کلو آٹا 6 روپے مہنگا کردیا گیا۔