26 جنوری ، 2024
اسلام آباد: نگران حکومت کو دو بڑے دھچکوں کا سامنا کرنا پڑگیا کیونہ حکومت اگلے عام انتخابات سے قبل پی آئی اے کی نجکاری اور ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ نہیں کر پائے گی۔
تفصیلات کے مطابق نگران حکومت اگلے عام انتخابات سے قبل قومی پرچم بردار کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری اور ممکنہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کرنے سے قاصر رہے گی۔
ہوائی اڈوں کو آؤٹ سورس کرنے کی آخری تاریخ 15مارچ 2024 تک بڑھا دی گئی جیساکہ اس سے قبل نگران سیٹ اپ کی مدت میں آگے بڑھنے کی کوششیں جاری تھیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے نگران حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری سے باز رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے یہ معاملہ آئندہ حکومت پر چھوڑ دیا ہے۔