کاروبار
22 جنوری ، 2013

وزارت پانی وبجلی پر پی ایس او کے بقایاجات 100ارب تک جا پہنچے

وزارت پانی وبجلی پر پی ایس او کے بقایاجات 100ارب تک جا پہنچے

اسلام آباد…وزارت پانی وبجلی کی طرف پی ایس او کے بقایاجات 100ارب روپے تک پہنچ گئے ، پی ایس او نے 24جنوری تک 17ارب روپے کی ادائیگی کا مطالبہ کر دیا ، ایم ڈی پی ایس او کا کہنا ہے کہ ادائیگیاں نہ ہوئیں تو کمپنی کے حالات ڈیفالٹ کی طرف جا سکتے ہیں۔پی ایس او کے منتظم اعلیٰ نعیم یحییٰمیر نے جیونیوز کو بتایا کہ وزارت پانی و بجلی کے تھرمل پاور پلانٹس کو یومیہ اوسطاً 20ہزار میٹرک ٹن تیل فراہم کیا جا رہا ہے۔ پی ایس او کے مجموعی طور پر مختلف اداروں کی طرف 150ارب روپے کے بقایا جات ہیں جن میں سے 100ارب روپے صرف وزارت پانی و بجلی کی طرف ہیں۔ 24جنوری تک 17ارب روپے کی ادائیگی کیلئے ،وزارت پانی و بجلی اور وزارت خزانہ کو خطوط ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ایم ڈی پی ایس او نے بتایا کہ انہیں تیل چوری کے معاملے پر جمشید دستی کی صدارت میں قائم قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت پر اعتراض نہیں۔

مزید خبریں :