کھیل
Time 29 جنوری ، 2024

آئی ایلT20: کولن منرو کا اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ، بیٹر کو رن آؤٹ کے باوجود کھیلنے کی اجازت

ڈیزرٹ وائپرز کے شاداب خان نے کریز سے باہر موجود مارٹن گپٹل کو رن آؤٹ کردیا تھا/ اسکرین گریب
ڈیزرٹ وائپرز کے شاداب خان نے کریز سے باہر موجود مارٹن گپٹل کو رن آؤٹ کردیا تھا/ اسکرین گریب

انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل)  ٹی ٹوئنٹی میں ڈیزرٹ وائپرز کے کپتان کولن منرو  نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور مثال قائم کردی۔

آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں ڈیزرٹ وائپرز اور شارجہ واریئرز کے درمیان  کھیلے گئے میچ میں شاداب خان کی گیند پر نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑے  مارٹن گپٹل کریز سے باہر نکلے اور گرپڑے۔

اس کے بعد وکٹ کے پیچھے کھڑے اعظم خان نے چیخ کر کہا بال وکٹ پر ماردو  اور ڈیزرٹ وائپرز کے شاداب خان نے کریز سے باہر موجود مارٹن گپٹل کو رن آؤٹ کردیا۔

 تاہم  ڈیزرٹ وائپرز کے کپتان کولن منرو نے مارٹن گپٹل کو بیٹنگ جاری رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے  اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا۔

مزید خبریں :