کھیل
Time 29 جنوری ، 2024

دوران بیٹنگ فیلڈر کو روکنے کی کوشش، آئی سی سی نے بمراہ کا پوائنٹ کم کردیا

جسپریت بمرا جان بوجھ کر رنز لیتے ہوئے اولی پاپ کے راستے میں آئے، بمرا نے اولی پاپ کے ساتھ نامناسب انداز میں ٹکرانے کی کوشش کی: آئی سی سی—فوٹو: فائل
جسپریت بمرا جان بوجھ کر رنز لیتے ہوئے اولی پاپ کے راستے میں آئے، بمرا نے اولی پاپ کے ساتھ نامناسب انداز میں ٹکرانے کی کوشش کی: آئی سی سی—فوٹو: فائل

بھارتی فاسٹ بولرجسپریت بمراہ آسی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کےمرتکب قرار پائے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے مطابق جسپریت بمراہ نے کوڈ آف کنڈکٹ لیول 1 کے آرٹیکل 2.12 کی خلاف ورزی کی۔

کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پرجسپریت بمراہ کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا،کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا واقعہ انگلینڈ میں پہلےٹیسٹ کے 81 ویں اوورمیں پیش آیا۔

آئی سی سی کے مطابق جسپریت بمراہ جان بوجھ کر رنز لیتے ہوئے اولی پاپ کے راستے میں آئے،  بمرا نے اولی پاپ کے ساتھ نامناسب انداز میں ٹکرانے کی کوشش کی۔

جسپریت بمراہ نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پرآئی سی سی کی سزا مان لی ہے۔

مزید خبریں :