31 جنوری ، 2024
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نائجیریا کے قومی شناختی کارڈ کا نظام اپ گریڈ کرے گا۔
اعلامیے کے مطابق نادرا اور نائجیریا کے شناختی کمیشن کے درمیان معاہدہ ہوگیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نادرا کے وفد کے دورہ ابوجا میں نائجیرین شناختی کمیشن کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہوئے، معاہدے کے تحت نادرا نائجیریا کے قومی شناختی کارڈ کا نظام اپ گریڈ کرے گا۔
نادرا کی قومی شناختی کارڈ کی ٹیکنالوجی نائجیریا،کینیا اور صومالیہ میں زیر استعمال ہے، چاروں افریقی ممالک کی مجموعی آبادی دنیا کی آبادی کا تقریباً 8 فیصد ہے۔
واضح رہے کہ نادرا دنیا کی آبادی کے تیسرے بڑے طبقے کو شناختی خدمات فراہم کرنے والا ادارہ بن گیا۔