ایشوریا کی شادی پر اپنا ہاتھ کاٹنے کے سوال پر سلمان نے کیا کہا؟

بھارتی ٹی وی کے شو میں میزبان نے سلمان خان سے ماضی میں ان کے ایشوریا رائے سے تعلقات سے متعلق سوالات کیے—فوٹو: فائل
بھارتی ٹی وی کے شو میں میزبان نے سلمان خان سے ماضی میں ان کے ایشوریا رائے سے تعلقات سے متعلق سوالات کیے—فوٹو: فائل

گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا پر بالی وڈ جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان طلاق کی افواہوں نے زور پکڑ لیا تھا اور یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ دونوں کے درمیان طلاق ہوچکی ہے لیکن اس حوالے سے کسی کا باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

اسی دوران سوشل میڈیا سمیت بھارتی میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی جو کہ پرانی ہے، ویڈیو بھارتی پروگرام 'آپ کی عدالت' کی ہے جس میں سلمان خان بطور مہمان شریک ہوئے تھے۔

اس شو میں میزبان نے سلمان خان سے ماضی میں ان کے ایشوریا رائے سے تعلقات سے متعلق سوالات کیے جس میں یہ بھی شامل تھا کہ جب اداکارہ کی شادی ہوئی تو اخباروں میں خبریں شائع ہوئیں کہ سلمان نے ایشوریا کے گھر جاکے شیشے توڑ دیے، اپنا ہاتھ کاٹ لیا، تو کیا ان خبروں میں صداقت ہے؟

جواب میں سلمان خان نے کہا کہ 'اتنے سال گزر چکے ہیں اور وہ اچھی زندگی بسر کررہی ہیں، وہ کسی کی اہلیہ ہیں اور میں بہت خوش ہوں کہ وہ ابھیشیک سے شادی کے بندھن میں بندھیں'۔

اداکار نے کہا 'ابھیشیک بہت اچھا انسان ہے، ایشوریا کی شادی ایک بڑی فیملی میں ہوئی ہے اور سب بہت خوشی سے رہ رہے ہیں، یہ بہترین چیز ہے جو کہ کوئی بھی سابق بوائے فرینڈ چاہے گا'۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ 'کوئی بھی سابق بوائے فرینڈ یہ نہیں چاہے گا کہ جب آپ کی دوستی ختم ہوجائے تو وہ انسان آپ کے بغیر رہ نہ سکے، بلکہ وہ چاہے گا کہ سابقہ گرل فرینڈ یا دوست بہت خوش رہے'۔

واضح رہے کہ ماضی میں سلمان خان اور ایشوریا رائے کے درمیان گہری دوسری تھی اور بات شادی تک بھی جاپہنچی تھی۔ 

مزید خبریں :