سندھ میں تعلیمی سال اپریل کے بجائے اگست سے شروع ہوگا: نوٹیفکیشن جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سندھ میں تعلیمی سال اپریل کے بجائے اگست سے شروع ہوگاجس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں تعلیمی سال اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق 25 جنوری کو اسٹیرنگ کمیٹی کی سب کمیٹی کی مشاورت کے بعد اسکولز کو اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلہ کے بعد محمکہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ تعلیمی سال 25-2024 یکم اپریل 2024 کے بجائے یکم اگست 2024 سے شروع ہوگا۔

فوٹو: محکمہ تعلیم سندھ
فوٹو: محکمہ تعلیم سندھ


مزید خبریں :