Time 02 فروری ، 2024
پاکستان

نگران وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ملاقات ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل ہوئی— فوٹو: پی آئی ڈی
ملاقات ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل ہوئی— فوٹو: پی آئی ڈی

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر  نے ملاقات کی ہے۔

نگران وزیرِ اعظم سے  آرمی چیف کی ملاقات ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بنائی گئی اسپیشل انویسٹمنٹ فیسی لٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل ہوئی۔

 ملاقات میں ملک بھر میں امن وامان کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 دوسری جانب ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق جاری منصوبوں ، پالیسی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

مزید خبریں :