پاکستان
Time 04 فروری ، 2024

کراچی میں بارش اور بدترین ٹریفک جام، دلہا دلہن کو شادی کی رات رشتے دار کے گھر گزارنا پڑی

رخصتی کے بعد ٹریفک جام کی وجہ سے نوبیاہتا جوڑے کے لیے گھر پہنچنا ناممکن ہوگیا تھا۔ فوٹو فائل
رخصتی کے بعد ٹریفک جام کی وجہ سے نوبیاہتا جوڑے کے لیے گھر پہنچنا ناممکن ہوگیا تھا۔ فوٹو فائل

کراچی میں ہفتے کی رات اچانک ہونے والی تیز بارش اور سڑکوں پر  بدترین ٹریفک جام کے باعث دلہا دلہن کو شادی کی رات قریبی عزیز کے گھر گزارنا پڑ گئی۔

شاہ فیصل سے نارتھ کراچی آنے والی ایک بارات کے دلہا امجد اور دلہن کو شدید بارش کے باعث رات شادی کے ہال کے قریب اپنے عزیز کے گھر گزارنا پڑی۔

رخصتی کے بعد ٹریفک جام کی وجہ سے نوبیاہتا جوڑے کے لیے گھر پہنچنا ناممکن ہوگیا تھا۔

بارش اور  سڑکوں پر سیلابی صورتحال کی وجہ سے دیگر کئی باراتیں بھی رخصتی کے بعد کئی گھنٹے کی تاخیر سے اپنے گھروں کو  واپس آئیں۔

مزید خبریں :