کھیل
23 جنوری ، 2013

بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے 19 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیدیا گیا

بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے 19 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیدیا گیا

لاہور … پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے 19 کرکٹرز کا اعلان کر دیا ہے، کھلاڑیوں کو 6 ماہ کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔ پاکستان بلائنڈکرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری کو 14 ہزار، بی کو 12 جبکہ سی کو 10 ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے۔ سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری میں ذیشان عباسی، انیس جاوید، محمد جمیل اورعامر اشفاق، بی کیٹیگری میں محمد اکرم، ادریس سلیم، جبکہ سی کیٹیگری میں محمد وقاص، محمد ظفر، محمد ارشد، محمد توفیق، سہیل عزیز، طارق سیموئیل، اشرف بھٹی، ناصر علی، عرفان مجید، محمد ایاز، عمران بروہی، یاسر عندلیب اور مسعود جان شامل ہیں ۔

مزید خبریں :