پاکستان
Time 04 فروری ، 2024

حیدرآباد: بارش نے ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا دیے

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

حیدرآباد میں گزشتہ  روز  سے آج  صبح تک وقفے وقفے  سے ہونے  والی بارش نے ضلعی انتظامیہ اور  بلدیاتی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا دیے، شہر کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ برساتی پانی جمع ہے۔

لطیف آباد اور قاسم آباد کے نشیبی علاقوں سے برساتی پانی کا نکاس نہ ہونے کے سبب لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، آٹو بھان روڈ، لطیف آباد 7، 8، 2 نمبر، سٹی میں 3 نمبر تالاب، لیاقت کالونی، کلاتھ مارکیٹ، شیدی گوٹھ، وقار ٹاؤن کے علاقوں میں جمع پانی کے سبب موٹر سائیکل اورکارسواروں کے ساتھ پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

 دوسری جانب بارش کے پہلے قطرےکے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں بند ہونے والی بجلی بحال نہ ہو سکی، بعض علاقوں میں 22 گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

حیسکو ترجمان کے مطابق حیدرآباد ضلع کے 17 اور  ریجن کے 47 فیڈرز  پر بجلی کی فراہمی معطل ہے، پیٹرولنگ کا عمل جاری ہے، فالٹ دور کر کے فیڈر کی بحالی کےکام میں مصروف ہیں۔

مزید خبریں :