پاکستان
Time 05 فروری ، 2024

پنجاب کے میدانی علاقوں میں پھر دھند کا راج

گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے/ فائل فوٹو
گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے/ فائل فوٹو

پنجاب کے میدانی علاقوں میں پھر دھند چھاگئی جس سے ٹریفک نظام شدید متاثر ہے۔

شدید دھند کے سبب لاہور سیالکوٹ موٹروے بند ہے، موٹروے ایم ٹو لاہور سے فاروق آباد، ایم 4، شورکوٹ انٹرچینج سے گوجرہ تک اور ملتان سکھر موٹروے پر بھی ٹریفک معطل ہے۔

آج گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

ملک کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کالام منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین علاقہ رہا۔

ادھر کراچی میں بارش کے بعد جاتی سردی لوٹ آئی،کراچی اور لاہور کی فضا آج بھی آلودہ ہے جب کہ فضائی معیار نسبتاً بہتر ہے۔

مزید خبریں :