23 جنوری ، 2013
موہالی…چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں انگلینڈ نے بھارت کو میچ جیتنے کیلئے 258رنز کا ہدف دیا ہے۔پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم، موہالی میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، میزبان ٹیم کو پہلی کامیابی اس وقت حاصل ہوئی جب اوپنر این بیل 10 رنز بناکر اشانت شرما کا شکار بنے، اس کے بعد السٹر کک اور پیٹرسن نے دوسری وکٹ کی شراکت میں95 رنز بنائے، اس موقع پر کک 76 رنز بناکر ایشوین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ مجموعی اسکور میں صرف 6 رنز کے اصافے کے بعد مورگن 3 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، ان کی وکٹ بھی ایشوین کے حصے میں آئی۔ پٹیل صرف ایک رن بناکر جدیجا کا شکار بنے۔پیٹر سن 76 رنز بناکر ایشوین کی گیند پر بولڈ ہوئے، جو روٹ57 رنزکے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے۔اجے جدیجا نے 3 جبکہ اشانت شرما اور ایشوین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔پانچ میچوں پر مشتمل سیریز میں بھارت کو دو۔ایک کی برتری حاصل ہے۔پانچواں اور آخری میچ 27 جنوری کو دھرمشالہ میں کھیلا جائے گا۔