پاکستان
25 فروری ، 2012

ضمنی انتخابات :نتاشا دولتانہ،حسنین مرزا ، وحیدہ شاہ کامیاب

ضمنی انتخابات :نتاشا دولتانہ،حسنین مرزا ، وحیدہ شاہ کامیاب

کراچی ... …غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق این 168وہاڑی2 سے پیپلز پارٹی کی امیدوار نتاشادولتانہ ،این اے 140 قصور سے آزاد امیدوارملک رشید،پی ایس 57 بدین سے ذوالفقار مرزا کے بیٹے حسنین مرزا ،پی ایس 53 ٹنڈو محمد خان سے پیپلزپارٹی کی امیدوار وحیدہ شاہ ، مردان سے اے این پی کا امیدوار جبکہ میانوالی سے مسلم لیگ ن کامیاب ہوگئی، ملتان سے وزیراعظم گیلانی کے بیٹے سب سے آگے ہیں۔ خواجہ آصف احمد علی کی تحریک انصاف میں شمولیت اور اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ کے باعث خالی ہونے والی این اے 140 قصور کی نشست پر ضمنی انتخاب کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزادامیدوار عظیم الدین لکھوی نے 45 ہزار 974 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ہے۔ دوسرے نمبرپرآزادامیدوار ملک رشید نے 45 ہزار 672 ووٹ حاصل کئے ہیں۔ پی ایس 57 بدین پر ضمنی انتخاب میں حسنین مرزا نے غیر حتمی نتیجے کے مطابق 40 ہزار 520 ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار پپو شاہ نے 7 ہزار 983 ووٹ حاصل کئے ہیں۔ این اے 195 رحیم یار خان 4 میں ٹوٹل 206 میں سے 150 پولنگ اسٹیشنوں کے غیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ فنکشنل کے سید مصطفی محمود 52 ہزار 839 ووٹ لیکر پہلے جبکہ آزادامیدوار مولوی محمد طارق چوہان 10 ہزار 112 ووٹ لیک دوسرے نمبر پر ہیں،این اے 9 مردان میں ٹوٹل 214 میں سے 127 پولنگ اسٹیشنوں کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق اے این پی کے حمایت اللہ مایار 20ہزار 470ووٹ لیکر پہلے جبکہ جے یوآئی ف کے مولانا شجاع الملک 15 ہزار 663 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں،سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 57 بدین میں ٹوٹل 115 میں سے 70 پولنگ اسٹیشنوں کے غیرحتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے حسنین مرزا 26 ہزار 232 ووٹ لیکر پہلے جبکہ آزاد امیدوار علی بخش پپو شاہ 3 ہزار 332 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں اور پی ایس 53 ٹنڈو محمد خان میں ٹوٹل 102 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 66 کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کی سیدہ وحیدہ شاہ 15 ہزار 859 ووٹ لیکر پہلے جبکہ آزاد امیدوار میر مشتاق تالپور 8 ہزار 446 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں،پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 18 اٹک 4 میں 170 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 22 کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے میجر ریٹائرڈ ملک محمد اعظم 6 ہزار 720 ووٹ لیکر پہلے جبکہ آزاد امیدوار امانت خان راول 4 ہزار 524 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں،اور پی پی 44 میانوالی میں145 میں سے 68 پولنگ اسٹیشنوں کے غیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے عادل عبداللہ خان روکھڑی 22 ہزار 866 ووٹ لیکر پہلے جبکہ آازاد امیدوار ملک طارق مسعود کنڈ 12 ہزار 894 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

مزید خبریں :