کوہستان میں ایک خاتون نے بھی الیکشن مہم میں حصہ لینے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی: ڈی سی

الیکشن میں آزاد حیثیت میں حصہ لینے والی تینوں خواتین تہمینہ فہیم، ثنائیہ سبیل اور مومنہ باسط غیر مقامی ہیں: ڈپٹی کمشنر اپرکوہستان— فوٹو: اسکرین گریب
الیکشن میں آزاد حیثیت میں حصہ لینے والی تینوں خواتین تہمینہ فہیم، ثنائیہ سبیل اور مومنہ باسط غیر مقامی ہیں: ڈپٹی کمشنر اپرکوہستان— فوٹو: اسکرین گریب

ضلع اپر کوہستان اورکولئی پالس کوہستان سے صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ خواتین نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے لیکن ایک خاتون نے بھی الیکشن مہم میں حصہ لینے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

ڈپٹی کمشنر اپرکوہستان عرفان اللہ محسود نے بتایاکہ کوہستان میں خواتین کے الیکشن میں حصہ لینے یا انتخابی مہم چلانے پر پابندی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں آزاد حیثیت میں حصہ لینے والی تینوں خواتین تہمینہ فہیم، ثنائیہ سبیل اور مومنہ باسط غیر مقامی ہیں اور کوہستان کے کسی علاقے میں بھی ان خواتین کی جانب سے انتخابی مہم چلانے کی اطلاع نہیں ملی۔

ڈپٹی کمشنرکا کہنا تھاکہ ثنائیہ سبیل جوکہ مانسہرہ کے حلقہ این اے 15 سے بھی امیدوار تھیں، انہوں نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ گشتاسپ کے حق میں دستبردار ہوکر ان کی انتخابی مہم چلارہی ہیں جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مذکورہ خواتین نے صرف خانہ پری کیلئے کاغذات جمع کرائے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں تحصیل کندیا کے علما نے کہا تھا کہ کوہستان میں بزرگ خواتین کو لوگوں کے گھروں میں لے جاکر ووٹ مانگنا اور قرآن کا واسطہ دے کر ووٹ مانگنے کی روایت غیرشرعی ہے اسے ختم ہونا چاہیے۔ 

Constituency | Pakistan Election 2024 | Election Results | NA

مزید خبریں :