23 جنوری ، 2013
لاہور … پاکستان سپرلیگ میں کھلاڑیوں کی 5 کیٹیگریز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ڈائمنڈ کیٹیگری کے کھلاڑیوں کیلئے ایک لاکھ ڈالر یعنی تقریباً ایک کروڑ روپے ہوں گے، پلاٹینیم کیٹیگری کیلئے 75 ہزار ڈالرز، گولڈ کیلئے 50 ہزار اور سلور کیٹیگری کیلئے 25 ہزار ڈالرز رکھے گئے ہیں۔ سلمان سرور بٹ نے بتایا کہ ایونٹ کی اسپانسرشپ کیلئے اشتہار کل دیا جائے گا۔ ایمرجنگ پلیئرز کیلئے کھلاڑیوں کی بنیادی رقم 5 سے 10 ہزار ڈالرز کے درمیان ہوگی۔