23 جنوری ، 2013
کراچی … بوم بوم شاہد آفریدی نے ایک بار پھر روزہ فرسٹ کلاس میچز کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ قائد اعظم ٹرافی میں کراچی بلیوز کی نمائندگی کریں گے۔ بوم بوم شاہد خان آفریدی اب ٹک ٹک کریں گے، پاکستان ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ سے ایک بار پھر باہر ہونے کے بعد خطرے نے بوم بوم کو قائد اعظم ٹرافی تک محدود کردیا۔ شاہد آفریدی نے ڈھائی سال پہلے آخری فرسٹ کلاس کرکٹ میچ کھیلا تھا، لیکن اب کے سی سی اے کے صدر سراج اسلام بخاری کہتے ہیں کہ شاہد آفریدی کیلئے دروازے ہمیشہ کھیلے رہیں گے، وہ قائد اعظم ٹرافی میں کراچی بلیوز کی نمائندگی کرسکتے ہیں ۔