07 فروری ، 2024
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 55 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار و سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت نے سوشل میڈیا پر انتخابات سے دستبرداری سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔
اپنے بیان میں راجہ بشارت کا کہنا تھاکہ انتخابات میں حصہ بھی لے رہا ہوں اور پی ٹی آئی کا سپاہی ہوں۔
انہوں نے کہاکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے فیک ویڈیو پھیلائی جا رہی ہے۔
ان کا دعویٰ ہے کہ کل ہم این اے 55 کی سیٹ بھاری لیڈ سے جیتیں گے۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 55 سے راجہ بشارت اور مسلم لیگ (ن) کے ابرار احمد اور پیپلزپارٹی کے بابر سلطان جدون کے درمیان مقابلہ ہے۔