این اے 52 میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار 2 ساتھیوں سمیت گرفتار

امیدوار طارق عزیز بھٹی نے پولنگ عملے دستاویزات چھینی تھیں، ملزمان سے لیپ ٹاپ اور پولنگ سے متعلق دستاویزات برآمد کرلیں: پولیس— فوٹو:فائل
امیدوار طارق عزیز بھٹی نے پولنگ عملے دستاویزات چھینی تھیں، ملزمان سے لیپ ٹاپ اور پولنگ سے متعلق دستاویزات برآمد کرلیں: پولیس— فوٹو:فائل

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52 میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار طارق عزیز کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیاگیا۔

پولیس کے مطابق امیدوار طارق عزیز بھٹی نے پولنگ عملے دستاویزات چھینی تھیں، پولنگ عملہ ہرنال آر او آفس سے کام مکمل کرکے گوجر خان پہنچا تھا۔

پولیس نے بتایاکہ گوجر خان آر او آفس کے باہر طارق عزیزبھٹی نےپولنگ عملےکی گاڑی روکی اور ساتھیوں سمیت پولنگ عملے سے لیپ ٹاپ اوردستاویزات چھینی۔

گوجرخان پولیس نے طارق عزیز بھٹی کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا اور ملزمان سے لیپ ٹاپ اور پولنگ سے متعلق دستاویزات برآمد کرلیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

دوسری جانب حلقہ این اے 52 راولپنڈی 541 پولنگ اسٹیشنز  کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی و پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف 112265 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

آزاد امیدوار راجہ طارق عزیز بھٹی 91547 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

مزید خبریں :