11 فروری ، 2024
وائلڈ لائف نے آزادکشمیر سے تیندوےکا مادہ بچہ بحفاظت ریسکیو کرلیا۔
ترجمان وائلڈلائف کے مطابق تیندوے کے مادہ بچےکی عمر 5 سے 6 ماہ ہے، چیتے کے بچے کو دھیرکوٹ آزادکشمیر سے ریسکیو کیا گیا۔
ترجمان وائلڈلائف کے مطابق مقامی افراد نے تیندوے کے بچےکے دانت توڑے اور پاؤں فریکچر کردیا تھا۔
دوسری جانب وائلڈ لائف پنجاب کے مطابق مری کے علاقے چھانگلہ گلی کے نواحی جنگل سے 2 تیندوے مردہ حالت میں ملے ہیں۔
وائلڈ لائف کا کہنا ہےکہ نایاب نسل کے تیندووں کی موت ممکنہ طور پر زہریلی چیز کھانے سے ہوئی، تیندوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ایبٹ آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔