پاکستان
Time 12 فروری ، 2024

ہمارے ووٹرز بڑھے ہیں لیکن ٹرن آؤٹ کم ہوا ہے: ڈائریکٹر فافن

رجسٹرڈ ووٹرز بڑھنے سے سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے: ڈائریکٹر فافن کی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو/ فائل فوٹو
رجسٹرڈ ووٹرز بڑھنے سے سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے: ڈائریکٹر فافن کی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو/ فائل فوٹو

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن)  کے ڈائریکٹر مدثر رضوی کا کہنا ہے کہ  ہمارے ووٹرز بڑھے ہیں لیکن ٹرن آؤٹ کم ہوا ہے۔

فافن کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کل 12 کروڑ 66 لاکھ 50 ہزار 183ووٹ رجسٹرڈ تھے جن میں سے قومی اسمبلی کی 263 نشستوں پر 6 کروڑ 5 لاکھ 8 ہزار 212 ووٹ کاسٹ ہوئے اور ووٹنگ کا تناسب 47.8 فیصد رہا جب کہ گزشتہ الیکشن میں ٹرن آؤٹ 52 فیصد تھا۔

پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر فافن مدثر رضوی نے کہا کہ رجسٹرڈ ووٹرز بڑھنے سے سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔

ڈائریکٹر فافن کے مطابق اس مرتبہ عورتوں کے ووٹوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ خواتین ووٹرز کو باہر لائیں۔

دوسری جانب پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) کے چیئرمین احمد بلال محبوب کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سال 2024 کے عام انتخابات میں ووٹرز کا 48 فیصد ٹرن آؤٹ نسبتاً بہتر ہے۔

سربراہ پلڈاٹ کے مطابق خواتین کی ووٹنگ کا تناسب بہتر ہوا ہے۔

مزید خبریں :