دنیا
Time 13 فروری ، 2024

ہجرت کرنیوالے پرندے اور جانور معدومیت کے خطرے کا شکار ہیں: اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا

 
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ ہجرت کرنیوالے انواع  معدومیت کے خطرے کا شکار ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق اقوام متحدہ کی رپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کی سب سے غیر محفوظ ہجرت کرنے والے پرندے اور جانور معدوم ہونے کے خطرے پر ہیں۔

سبز کچھوے سے لے کر قمری (پرندے) تک، بام مچھلی سے لے کر افریقی پینگوئین تک ہجرت کرنے والے جانور دنیا کے ایک بہترین سیاح ہوتے ہیں لیکن دہائیوں کے استحصال نے ان کو معدوم ہونے کی دہلیز پرکھڑا کردیا ہے۔

ایک ہزار سے زائد مختلف قسم کے جانوروں پر تحقیق کرنے کے بعد محقیقین نے اندازہ لگایا کہ ہر5 میں سے ایک نوع کا دنیا سے ختم ہونے کا خدشہ ہے جبکہ کچھ جانوروں کے لیے صورتحال اس سے بھی زیادہ بری ہے۔

اقوام متحدہ کے ایگزیکٹیو سیکرٹری ایمی فراینکل نے بی بی سی کو بتایا کہ ہجرت کرنے والے جانوروں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی اگر ان کی آبادی بڑھانے پر غور نہ کیا گیا تو وہ ختم ہوجائیں گے کیونکہ وہ پہلے سے ہی دنیا سے مٹ جانے کے درپے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق یہ تنزلی جانوروں کے بےتحاشہ شکار، موسمیاتی تبدیلی، شہروں کی توسیع جیسی انسانی سرگرمیوں کے باعث ممکن ہوئی۔ 

فراینکل کا کہنا تھا کہ اگرچہ چار دہائیوں قبل کئی ملکوں نے ہجرت کرنے والے جانوروں کی حفاظت کے لیے معاہدے پر دستخط کیے تھے لیکن تحقیقات سے صاف ظاہر ہے کہ اب بھی بہت سی جگہوں پر قانون پر عملدرآمد نہ ہونے کہ وجہ سے جانوروں کا غیر قانونی قتل ہوتا ہے ابھی بھی ان کی غیر قانونی تجارت پر کام کرنا باقی ہے۔

مزید خبریں :