13 فروری ، 2024
جمیعت علمائے اسلام( جے یو آئی) نے عام انتخابات پر سوالات اٹھا دیے۔
ذرائع کے مطابق سینیٹر کامران مرتضیٰ نے توجہ دلاؤ نوٹس سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادیا جس میں 4 سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
کامران مرتضیٰ نے سوال اٹھایا کہ الیکشن کمیشن، نگران حکومت اور دیگراداروں نے الیکشن کس طرح کروائے؟
توجہ دلاؤ نوٹس میں سوال کیے گئے کہ الیکشن کے نتائج عوامی امنگوں کے مطابق نکلے؟ الیکشن کے نتائج کتنی سیاسی جماعتوں نے قبول کیے؟ الیکشن کے نتائج کے بعد اس وقت ملک میں کیا صورتحال ہے؟
سینیٹرکامران مرتضی نے سینیٹ میں اس مسئلے پر بحث کرانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
دوسری جانب مولانافضل الرحمان کی صدارت میں جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آج ہو گا ۔انتخابی نتائج پر تحفظات اور حکومت یا اپوزیشن میں بیٹھنے سمیت دیگر آپشنز پر غورہوگا ۔