Time 13 فروری ، 2024
پاکستان

پیپلز پارٹی میں فریال تالپور کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے کی تجویز

بلاول بھٹو اور  آصف زرداری نے مرکز میں عہدہ قبول نہ کیا تو فریال تالپور کو وزیراعلیٰ بنایا جا سکتا ہے: ذرائع/ فائل فوٹو
بلاول بھٹو اور آصف زرداری نے مرکز میں عہدہ قبول نہ کیا تو فریال تالپور کو وزیراعلیٰ بنایا جا سکتا ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

کراچی: پیپلز پارٹی میں سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو وزیراعلیٰ سندھ بنائے جانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور دیگر بھی وزارت اعلیٰ سندھ کی دوڑ میں شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو اور  آصف زرداری نے مرکز میں عہدہ قبول نہ کیا تو فریال تالپور کو وزیراعلیٰ بنایا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور دوسری مرتبہ رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئی ہیں۔

نوٹ: یہ خبر 13 فروری 2024 کے روزنامہ جنگ میں شائع ہوئی

مزید خبریں :