Time 13 فروری ، 2024
پاکستان

کراچی میں صبح سویرے بوندا باندی سے موسم خوشگوار

صبح کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ اور شاہراہ فیصل پر ہلکی بوندا باندی ہوئی—فوٹو: فائل
صبح کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ اور شاہراہ فیصل پر ہلکی بوندا باندی ہوئی—فوٹو: فائل

کراچی میں منگل کو صبح سویرے سے ہی کالے بادلوں کا راج ہے۔

شہر قائد میں  بادلوں اور ہلکی بوندا باندی نے موسم کو دلفریب بنادیا، کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ اور شاہراہ فیصل پر ہلکی بوندا باندی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور کراچی سمیت جامشورو،ٹھٹھہ،سجاول میں بوندا باندی یا ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم خشک اور سرد رہے گا جب کہ بالائی سندھ میں صبح کے وقت ہلکی دھند کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات ،سعودیہ،قطرسمیت دیگر مشرق وسطیٰ کے ممالک میں شدید بارشوں اور ژالہ باری کا سبب بننے والا طاقتور مغربی سسٹم آج رات پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :