Time 13 فروری ، 2024
پاکستان

لطیف کھوسہ کا صدر مملکت سے عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ

نوازشریف ہارگئے ہیں تو شکست تسلیم کرنے میں شرم محسوس نہ کریں: رہنما پی ٹی آئی/ فائل فوٹو
نوازشریف ہارگئے ہیں تو شکست تسلیم کرنے میں شرم محسوس نہ کریں: رہنما پی ٹی آئی/ فائل فوٹو

لاہور: پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے صدر مملکت سے عمران خان کی فوری رہائی کی اپیل کردی۔

لاہور  میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ نوازشریف ہارگئے ہیں تو شکست تسلیم کرنے میں شرم محسوس نہ کریں، ہم نے ظلم کا بدلہ ووٹ سے لیا ہے، فارم 45 کے مطابق ہمارے 170 امیدوار جیت رہے ہیں، مخصوص نشستیں شامل کریں تو یہ  تعداد 200 سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ آزاد امیدوار نہیں ہیں، پاکستان تحریک انصاف آئینی طور پر موجود ہے، ہمیں آزاد کہنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

لطیف کھوسہ نے صدر پاکستان سے  مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو فی الفور رہا کیا جائے،  عوام نے کہا نہ بانی پی ٹی آئی باغی ہے نہ مجرم ہے، بانی پی ٹی آئی کی اپیلیں فوری لگائی جائیں۔

مزید خبریں :