دو سمجھدار لوگوں کے ایک دوسرے کو منتخب کرنے میں برائی نہیں: شعیب، ثناء کی شادی پر شائستہ کا ردعمل

سوشل میڈیا بہت فارغ چیز ہے، سوشل میڈیا پر لوگوں کو اتنی فراغت ہے جو دل چاہتا ہے وہ لکھتے ہیں: پوڈ کاسٹ میں گفتگو/ فائل فوٹو
سوشل میڈیا بہت فارغ چیز ہے، سوشل میڈیا پر لوگوں کو اتنی فراغت ہے جو دل چاہتا ہے وہ لکھتے ہیں: پوڈ کاسٹ میں گفتگو/ فائل فوٹو

اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

ایک پوڈ کاسٹ میں میزبان نے شائستہ لودھی سے شعیب ملک اور ثناء جاوید کی شادی کے بارے میں سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ دونوں کو جانتی ہیں، کیا آپ کو اندازہ تھا دونوں کی شادی ہونے والی ہے؟

اس پر شائستہ لودھی نے کہا کہ اگر قسمت میں لکھا تھا اور زندگی ساتھ گزارنے کیلئے دو سمجھدار لوگوں کا ایک دوسرے کو پسند کرنے اور منتخب کرنے میں کوئی برائی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اندازہ تھا یا نہیں یہ اپنا انتخاب ہوتا ہے، ہم لوگوں سے بچنے کیلئے ہماری زندگیوں میں جو ہورہا ہوتا ہے اس طرح سے نہیں لکھتے، ضروری نہیں ہے ہماری زندگیوں میں جو ناخوشگوار واقعہ ہوا اسے بیان کریں۔

شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا بہت فارغ چیز ہے، سوشل میڈیا پر لوگوں کو اتنی فراغت ہے جو دل چاہتا ہے وہ لکھتے ہیں۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ میرا کام ٹی وی پر آنا ہے اور ایک خاص کام کرنا ہے تو مجھے میرے کام سے پرکھیں لیکن میری ذاتی زندگی میں دخل نہ دیں۔

مزید خبریں :