14 فروری ، 2024
کراچی: ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان بات چیت کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق تمام جماعتوں نے اتفاق کیا ہے کہ ملک ایک اور انتخابات کا متحمل نہیں ہو سکتا اور تمام جماعتوں نے یہ بھی اتفاق کیا کہ پی ٹی آئی کے انکار کے بعد مسلم لیگ (ن) ان سب جماعتوں میں اکثریت میں ہے۔
ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق تمام جماعتوں کا ماننا ہے مسلم لیگ (ن) کو حکومت بنانے میں سپورٹ کیا جائے جب کہ اس دوران ایم کیو ایم پاکستان سے وزارتوں پر کوئی بات نہیں ہوئی۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ ایم کیو ایم کی جانب سے (ن) لیگ کو ابھی کوئی واضح جواب نہیں دیا گیا ہے اور پارٹی نے رابطہ کمیٹی سے مشاورت کے بعد جواب دینے کا کہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر خالد مقبول نے (ن) لیگ کو جواب دیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد باضابطہ اعلان کرے گی، وزارتوں اور دیگر معاملات پر حکومت بننے کے بعد بات چیت ہوگی۔