کھیل
Time 15 فروری ، 2024

جیو نیوز برطانیہ میں پی ایس ایل 9 کا باقاعدہ براڈ کاسٹ پارٹنر بن گیا

فوٹو: پی ایس ایل
فوٹو: پی ایس ایل

پاکستان سُپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا میلہ سجنے کو ہے ، شائقین کرکٹ کو ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز مقابلوں کا بے صبری سے انتظار ہے۔

ایسے میں برطانیہ میں مقیم شائقین کرکٹ کے لیے ایک اچھی خبر ہے کہ ، پاکستان کا سب سے مقبول نیوز چینل 'جیو نیوز' برطانیہ میں پی ایس ایل 9 کا باقاعدہ براڈ کاسٹ پارٹنر بن گیا ہے۔

برطانیہ میں رہنے والے شائقین پی ایس ایل کے دلچسپ لمحات اب لائیو جیو نیوز پر دیکھ سکیں گے۔

 واضح رہے کہ پاکستان سُپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے میچز 17 فروری سے چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔

مزید خبریں :