کاروبار
Time 16 فروری ، 2024

سونے کی قیمت میں سیکڑوں کا اضافہ، فی تولہ قیمت کیا ہے؟

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر اضافے سے 2025 ڈالر فی اونس ہے/فوٹوفائل
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر اضافے سے 2025 ڈالر فی اونس ہے/فوٹوفائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے  اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں  1300 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 12 ہزار 400روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1115 روپے اضافے سے  182099  روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر اضافے سے 2025 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید خبریں :