نئی فلم کی ریلیز سے قبل ڈھائی گھنٹے تک غسل کرتا ہوں: شاہ رخ خان

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے خود سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا__فوٹو: فائل
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے خود سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا__فوٹو: فائل

اداکار شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم ریلیز ہونے سے قبل ڈھائی گھنٹے تک غسل کرتے ہیں۔

شاہ رخ خان کے لیے گزشتہ سال2023 کافی خوش قسمت سال ثابت ہوا، ان کی تین فلمیں ریلیز ہوئیں جو کہ ’پٹھان‘، ’جوان‘ اور ’ڈنکی‘ تھیں، تینوں ہی کامیاب رہیں، اس سال شاہ رخ کافی لمبے وقفے کے بعد فلموں میں واپس آئے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں شاہ رخ خان نے متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ’ورلڈ گورنمنٹ سمٹ‘ میں بطور مہمان شرکت کی جس میں اداکار سے سوالات پوچھے گئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے خود سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا۔

شاہ رخ خان نے بتایا کہ بھارت میں زیادہ تر فلمیں جمعے کے روز ریلیز ہوتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی ہر نئی فلم کی ریلیز سے ایک دن قبل یعنی کہ جمعرات کو ڈھائی گھنٹے تک غسل لیتے ہیں، اس عادت سے انہیں بہت سکون ملتا ہے۔

شاہ رخ خان نے اپنی فلموں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ فلمیں ہٹ اور فلاپ ہونے کا سارا انحصار شائقین پر ہوتا ہے۔

سپر اسٹار نے کہا کہ فلموں کی کامیابی اور ناکامی اکثر اداکار اور ہدایتکاروں کو حیران کر دیتی ہے، کئی بار  ایسا ہوتا ہے کہ ہم کسی فلم پر بہت زیادہ محنت کرتے ہیں اور وہ فلم فلاپ ہو جاتی ہے، اسی طرح کبھی کبھار کسی فلم کی کہانی جو اداکار اور ڈائریکٹر کو کچھ خاص پسند نہیں آتی وہ فلم سب سے زیادہ ہٹ ہو جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ناکام ہونا اور کامیاب رہنا زندگی کا حصہ ہے، ہمیشہ اپنے لیے دعا مانگنی چاہیے اور  غلطیوں سے سیکھنا چاہیے تاکہ مستقبل میں مزید اچھا کام ہو سکے۔

مزید خبریں :