کھیل
Time 18 فروری ، 2024

جنوبی افریقا کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر چل بسے

مائیک پراکٹر 1992 کا ورلڈکپ کھیلنے والی جنوبی افریقا کی ٹیم کے کوچ بھی رہے—فوٹو: غیر ملکی میڈیا
مائیک پراکٹر 1992 کا ورلڈکپ کھیلنے والی جنوبی افریقا کی ٹیم کے کوچ بھی رہے—فوٹو: غیر ملکی میڈیا

جنوبی افریقا کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر مائیک پراکٹر 77 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ مائیک پراکٹر کو دل کا دورہ پڑا تھا اور وہ اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مائیک پراکٹر 1992 کا ورلڈکپ کھیلنے والی جنوبی افریقا کی ٹیم کے کوچ بھی رہے۔

رپورٹس کے مطابق مائیک پراکٹر آئی سی سی میچ ریفریز کے پینل کا بھی حصہ رہے ہیں۔

مزید خبریں :