دنیا
Time 18 فروری ، 2024

ویڈیوز سوشل میڈیا پر لگانے کی شوقین بیوی نے شوہر کے موبائل چھیننے پر خودکشی کرلی

رچنا ساہو دن بھر میں کئی کئی گھنٹے موبائل فون پر ویڈیوز اور ریلز بنا تی تھی، حال ہی رچنا کے شوہر بھوپیندر نے خاتون سے غصے میں موبائل فون چھین لیا تھا/فوٹوفائل
رچنا ساہو دن بھر میں کئی کئی گھنٹے موبائل فون پر ویڈیوز اور ریلز بنا تی تھی، حال ہی رچنا کے شوہر بھوپیندر نے خاتون سے غصے میں موبائل فون چھین لیا تھا/فوٹوفائل

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ویڈیوز اور  ریلز بنانے کی شوقین شادی شدہ خاتون نے شوہرکی جانب سے موبائل فون چھینے جانے پر دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رچنا ساہو دن بھر  کئی کئی گھنٹے موبائل فون پر ویڈیوز اور ریلز بناتی تھی، حال ہی میں رچنا کے شوہر بھوپیندر نے بیوی سے غصے میں موبائل فون چھین لیا جس کے بعد  کچھ گھنٹوں میں ہی خاتون نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی،جوڑے کی ایک 5 سالہ بیٹی بھی ہے، پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی گھر کے افراد پھندے سے لٹکی خاتون کی لاش کو نیچے اتارچکے تھے جس کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق  ابتدائی طور پر رچنا کی خودکشی کی وجہ موبائل فون چھینا جانا ہی معلوم  ہوتا ہے، دوران تفتیش  بھوپیندر نے پولیس کو بتایا کہ وہ ٹائلز کا کام کرتا ہے، رچنا سے ان کی شادی کو چھ سال ہو چکے ہیں اور ان کی ایک پانچ سال کی بیٹی ہے۔

بھوپیندر نے بتایا کہ رچنا سارا دن اپنے موبائل فون میں مصروف رہتی، گھر کے کاموں اور بچوں کی دیکھ بھال کو بھی نظر انداز کرنے لگی تھی، رچنا کا سارا وقت ویڈیوز بنانے اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے میں گزرتا تھا، کئی بار اس نے رچنا سے موبائل فون کم استعمال کرنے کا بھی کہا، جب رچنا نے سننے سے انکار کیا تو غصے میں اس کا فون چھین لیا جس کے بعد رچنانے بیٹی کو ایک کمرے میں بند کرکے خود کو پھندا لگا لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بچی کے رونے پر گھر کے دیگر افراد وہاں پہنچے تو رچنا کو پھندے سے لٹکا ہوا پایا، گھروالوں نے شور  مچایا لیکن رچنا مر چکی تھی، بھوپیندر کے مطابق رچنا نے گلے میں ساڑھی کا پھندا لگا کر خودکشی کی۔

مزید خبریں :