Time 18 فروری ، 2024
پاکستان

آزاد امیدواروں کی سیاسی جماعت میں شمولیت کا معاملہ، الیکشن کمیشن میں سہولت سینٹر قائم

آزاد امیدوار اپنی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے تین دن کے اندر کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں— فوٹو:فائل
آزاد امیدوار اپنی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے تین دن کے اندر کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں— فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن میں عام انتخابات میں کامیاب آزاد امیدواروں کی سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حوالے سے سہولت سینٹر قائم کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے سینٹر کمرہ نمبر 107 میں قائم کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعت کے سربراہ کی جانب سے جاری کردہ خط کے ساتھ آزاد امیدوار بیان حلفی جمع کرا سکتے ہیں۔ 

آزاد امیدوار اپنی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے تین دن کے اندر کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ملک میں عام انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کیے جا چکے ہیں۔

اس کے علاوہ کئی کامیاب آزاد امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے  ہیں جس کے بعد انہیں 3 دن میں کسی بھی جماعت میں شمولیت یا آزاد حیثیت برقرار رکھنے کا فیصلہ کرنا ہے۔

مزید خبریں :