کاروبار
25 جنوری ، 2013

پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج ایک روز کیلئے کھل گئے

پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج ایک روز کیلئے کھل گئے

لاہور… پنجاب بھر میں عیدمیلادالنبی کے موقع پر تمام سی این جی اسٹیشزآج ایک دن کے لیے کھول دیے گئے ہیں، تاہم اگلے روز صبح 6 بجے دوبارہ غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیے جائیں گے۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے جمعہ کے روز سی این جی اسٹیشنز کھلے رہنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تھا، سی این جی اسٹیشنز پر گیس لوڈ مینجمنٹ کا شیڈول پہلے ہی ایک ماہ سے معطل ہے، جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پچھلے ایک ماہ میں صرف ایک روز کیلئے سی این جی اسٹیشنز کھل سکے تھے۔ دوسری جانب سی این جی ایسوسی ایشن نے ایک دن کے عارضی ریلیف کا خیر مقدم کرتے ہوئے سی این جی اسٹیشنز کو مزید دو سے تین دن کھلے رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔



مزید خبریں :