پاکستان
25 جنوری ، 2013

لاہور: نامعلوم شخص کی گھر میں گھس کر فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

لاہور: نامعلوم شخص کی گھر میں گھس کر فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

لاہور…لاہور کے علاقہ اچھرہ میں نامعلوم شخص نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کیمپ جیل کا ڈرائیور اہلکار اکرم اچھرہ کے علاقہ میں واقع اپنے گھر میں موجود تھا کہ ایک نامعلوم مسلح شخص گھر میں گھس آیا اور فائرنگ کرکے اکرم کو ہلاک کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر واقعہ کی تفتیش شروع کر دی۔


مزید خبریں :